‫‫کیٹیگری‬ :
25 September 2019 - 13:24
News ID: 441368
فونت
سرزمین عراق کے مشھور عالم دین نے کہا کہ لوگ تعصبات اور فرقہ پرستی سے پرھیز کریں اور اس کے بجائے قومیت کی تقویت پر خاص دھیان دیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق ، کردستان عراق کے محبان اهل بیت (علیهم السلام) کے وفد نے سرزمین عراق کے مشھور عالم دین حضرت آیت الله یعقوبی کے دفتر میں حاضر ہوکر ان سے ملاقات و گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله یعقوبی نے اس ملاقات میں صلح آمیز زندگی بسر کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: تعصبات اور فرقہ پرستی سے پرھیز، گفتگو کا رواج ، قومی جزبات کی تقویت اہم ترین مسائل ہیں کہ جس پر زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: انسانی تعلقات اور ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کئے جانے کے حوالے سے معاشرہ میں کام کیا جائے کہ جو رسول اکرم (صلى الله عليه وآله) و ائمہ اطهار(عليهم السلام) مورد توجہ رہا ہے ۔

کردستان کے وفد نے بھی اس علاقہ پر حضرت آیت الله یعقوبی کی خصوصی عنایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اپ و دیگر مراجع تقلید عظام سے ملاقات کو گراں بہا جانا ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬