27 September 2019 - 23:47
News ID: 441382
فونت
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانیہ دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے یمنی مظلوم عوام کے خلاف جنگ میں جارحیت کرنے والوں کے لئے ہتھیاروں کی فراہمی کو روکے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے برطانوی وزیر خارجہ کے تکراری الزامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے مفاد میں ہے کہ وہ بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے بجائے خطے کے ممالک کے مابین پائی جانے والی موجودہ کشیدگی کے حل کے لئے جو غیرملکی مداخلت کا نتیجہ ہے کوئی دانشمندانہ حل تلاش کرنے کی کوشش کرے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ کے ایسے بے بنیاد الزامات خطے کے تنازعات کے حل کے لئے ایرانی امن منصوبے کی کامیابی کی علامت ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ برطانیہ دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے یمنی مظلوم عوام کے خلاف جنگ میں جارحیت کرنے والوں کے لئے ہتھیاروں کی فراہمی کو روکے۔

انہوں نے برطانیہ کی جانب سے آرامکو واقعے پر کسی بھی ثبوت اور دستاویزات کے بغیر ایران مخالف الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ یمن کی جنگ میں جارحین کی حمایت کرتا ہے اس لئے ان کے وزیر خارجہ کے بے بنیاد بیانات نا قابل قبول ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر خارجہ دومینیک راب نے اس ملک کی پارلیمنٹ میں ایران پرعالمی قوانین کی خلاف ورزی کا بے بنیاد اور منگھڑت الزام عائد کیا

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬