29 September 2019 - 20:13
News ID: 441394
فونت
اسماعیل بقائی :
ین الاقوامی تنظیموں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے کہا کہ یکطرفہ پابندیوں کے منفی اثرات کے نتیجے میں انسانوں کے دکھ درد کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب اسماعیل بقائی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 43 ویں اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ایران مخالف امریکی یکطرفہ پابندیوں کو انسانیت کیخلاف سنگین جرم قرار دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری نے پابندیوں کو بین الاقوامی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ایرانی مندوب نے بعض ممالک کیجانب سے اس طرح کے غیرقانونی رویوں کا سلسلہ جاری رکھنے کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کیللئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجتماعی سلامتی نظام کے ڈھانچے کا ایک بڑا چیلنچ قرار دیا۔

اسماعیل بقائی جو یکطرفہ اقدامات کی نشست کے دو اہم خطاب کرنے والوں میں سے ایک تھے، نے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں اپنی پیش کی گئی رپورٹ میں انسانی حقوق پر پابندیوں کے منفی اثرات پر توجہ نہ دینے کی تنقید کی۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اراکین کو ان کی ذمہ د اری کی یاد دہانی کرائی اور ان سے یکطرفہ پابندیوں کے منفی اثرات کے نتیجے میں انسانوں کے دکھ درد کی طرف توجہ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬