04 October 2019 - 23:10
News ID: 441428
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے عارضي خطیب ايت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ سامراجی طاقتیں عراق میں اربعین کے عظيم پیدل مارچ کے خلاف ہیں اور وہ عراقی حکومت کے خلاف نئی اور گھناؤنی سازشیں کررہی ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔

تہران میں نماز جمعہ کے عارضي خطیب ايت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ سامراجی طاقتیں عراق میں اربعین کے عظيم پیدل مارچ کے خلاف ہیں اور وہ عراقی حکومت کے خلاف نئی اور گھناؤنی سازشیں کررہی ہیں۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ عوام کو دینداری اور دین شناسی پر زیاد سے زيادہ توجہ مبذول کرنی چاہیے اور دکانوں اور اداروں میں دینی اور شرعی احکام پر عمل کرنا چاہیے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے ایرانی عوام کے خلاف دشمن کی مکروہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام اور انقلاب اسلامی کے خلاف دشمن کی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اقتصادی و معاشی پابندیاں اس کا واضح نمونہ ہیں۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے حکومت، پارلیمنٹ اور عدلیہ پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام کو عوام کی معاشی اور اقتصادی مشکلات کو دور کرنے کے لئے سلسلے میں دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے امریکہ ، اسرائیل اور آل سعود کو دشمن خدا اور دشمن اسلام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں ممالک اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متحد ہیں اور اسلامی ممالک میں ان کی مشترکہ اور گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل در حقیقت سعودی عرب کے ذریعہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں اور دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور آل سعود کو دنیا میں ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے اور ان کی طرف سے ایران پر حد اکثر دباؤ قائم کرنے کی پالیسی بھی ناکام ہوگئی ہے کیونکہ ایرانی عوام اور حکام استقامت کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ سامراجی طاقتیں عراق میں اربعین کے عظیم پیدل مارچ سے پریشان ہوگئی ہیں اس لئے وہ اس عظيم پیدل مارچ میں خلل ایجاد کرنے کے لئے عراق میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہی ہیں لیکن عراقی عوام اور حکومت دشمن کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬