24 October 2019 - 20:32
News ID: 441504
فونت
شیخ احمد مروی :
شیخ احمد مروی نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب نے ہمیشہ جوانوں اور سائنسی ترقی کی حمایت کی ہے اور اسی حمایت کی وجہ سے سائنسی اور علمی بنیادوں پر استوار اقتصادی ترقی و پیشرفت کا سامان فراہم ہوا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمد مروی نے صدر کے معاون اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سائنس اور ٹیکنولوجی کے امور کے نائب صدر جناب سورنا ستاری سے ملاقات کے دوران کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات کی روشنی میں اور استقامتی معیشت کے حصول کے لئے، آستان قدس رضوی علمی بنیادوں پر استواراقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے علمی بنیادوں پر کام کرنے والی یعنی نالج بیسڈ کمپنیوں کی توسیع میں اپنی بھر پور توانائیوں کے ساتھ تعاون کرے گا۔

انہوں نے کاروباری منافع اورآمدنی میں اضافہ کو ہر معیشتی سرگرمی کا لازمہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ان تمام چیزوں کے باوجود آستان قدس رضوی ہرگز اقتصادی منفعت کو ہر طریقے اور ہر قیمت پر حاصل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اسی لئے ہم ملکی اور عوامی مشکلات کو ختم کرنے کے لئے ہر غلط قسم کے منافع سے چشم پوشی کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آستان قدس رضوی تمام ایسے اقتصادی شعبوں میں خطرہ مول لینے کو تیار ہے جن میں ملک خود کفیل ہو جائے اور جوانوں کو روزی فراہم ہوسکے۔ انھوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ایسے شعبے جن سے علمی بنیادوں پر استوار معیشت کو استحکام ملے، جوانوں کے لئے پائیدار روزی حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوں اوراستقامتی معیشت کے حصول میں مدد مل سکے، ان میں ہم ہر طرح کا رسک لینے اور کم سے کم منافع پر قناعت کرلیں گے۔

جناب حجت الاسلام مروی نے کہا کہ ہم صدر جمہوریہ کے دفتر کے زیر نظر سائنس اور ٹیکنولوجی کے ادارے سے مکمل طور پر تعاون کے لئے تیار ہیں اس سلسلے میں آستان قدس رضوی کے علم وفن کے شعبے کے کارکنان کو صدر جمہوریہ کے سائنس اور ٹیکنولوجی کے دفتر کے افراد کے ساتھ دو طرفہ تعاون پرجلسات منعقد کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

اس ملاقات کے دوران جناب سورنا ستاری نے اپنے دفتر کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دیئے ہوئے خطوط پر چلتے ہوئے سائنس اور ٹیکنولوجی کے شعبوں میں قومی ترقی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ رہبر معظم انقلاب نے ہمیشہ جوانوں اور سائنسی ترقی کی حمایت کی ہے اور اسی حمایت کی وجہ سے سائنسی اور علمی بنیادوں پر استوار اقتصادی ترقی و پیشرفت کا سامان فراہم ہوا ہے ۔

ایران کی سائنس اور ٹیکنولوجی کے امور کے نائب صدر جناب سورنا ستاری نے بھی متقابلاً اپنے ادارے اور آستان قدس رضوی کے مابین دو طرفہ تعاون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی "ثامن ادویہ ساز کمپنی" کے ساتھ ہمارا تعاون اور خاص طور پر "فیکٹر۸ " (Factor 8) یا انجماد خون کے نقص سے متعلق دوا کی تیاری میں تعاون شامل ہے۔ یہ تعاون اس کے باوجود جاری ہے کہ درآمدی قوانین ہماری راہ میں حائل تھے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی نیشنل ایلیٹ فاؤنڈیشن کے سربراہ نے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ آستان قدس رضوی کو ملک کے علمی شعبوں میں سامنے رہنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ نالج بیسڈ معیشت میں آستان قدس رضوی کی شراکت بہت ضروری ہے کیوں کہ آستان قدس رضوی کی موجودگی، دوسرے بہت سے اداروں کو اس میدان میں اترنے پر ابھارے گی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬