ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کی حکومت سے شیخ علی سلمان کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی المنار ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کی حکومت سے بحرینی تنظیم جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کے اتحادی ممالک پر بھی زوردیا ہے کہ وہ شیخ علی سلمان کی آزادی کے لئے فوری طور پر اقدام کریں۔
واضح رہے کہ بحرینی حکومت نے شیخ سلمان اور بحرین کی پارلیمنٹ کے سابق دو نمائندوں پر قطر کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انھیں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے