‫‫کیٹیگری‬ :
04 November 2019 - 22:10
News ID: 441557
فونت
پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی سردار حسین، علامہ یوسف حسین، علامہ اخلاق حسین، اہلسنت رہنماء حاجی میر زمان بنگش اور پاردی دلدار مسیح نے کہا کہ کوئی بھی مذہب اسلامی مقدسات کی توھین کی اجازت نہیں دیتا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ضلع کرم کے مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے امام مہدی (عج) کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی اور گستاخی کے مرتکب عبدالستار جمالی کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی سردار حسین، علامہ یوسف حسین، علامہ اخلاق حسین، اہلسنت رہنماء حاجی میر زمان بنگش، علامہ سید صفدر علی شاہ، حاجی عابد حسین، علامہ باقر حیدری، علامہ زاہد حسین، پاردی دلدار مسیح نے کہا کہ کوئی بھی مذہب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، آئمہ اطہار (ع) اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دیتا، اس لئے امام مہدی (عج) کی شان میں گستاخی کا مرتکب عبدالستار جمالی واجب القتل ہے اور اسے فوری طور پر پھانسی پر لٹکایا جائے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس قسم کی گستاخانہ حرکتیں پاکستان میں انتشار کو ہوا دینے کیلئے کی جارہی ہیں، جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ عبدالستار جمالی نے جو گستاخی کی ہے وہ قابل مذمت ہے اور گستاخ انسان دائرہ اسلام اور انسانیت سے بھی خارج ہے، رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ انہیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے اور گستاخ امام مہدی (عج) کو فوری طور پھانسی دی جائے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬