رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بغداد میں عراقی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے ایران اور عراق کے درمیان قائم دوستانہ تعلقات اور اچھی ہمسائیگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ بیان میں آیا ہے کہ تمام غیر ملکی سفارت خانوں اور سفارتی مراکز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور آئندہ کسی بھی حملے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ مٹھی بھر نامعلوم افراد نے عوامی مظاہروں کی آڑ میں اتوار کی شام کربلائے معلی میں قائم ایرانی کونسلیٹ جنرل آفس پر حملے کی کوشش کی تھی جسے سیکورٹی فورس نے ناکام بنا دیا تھا۔
اس واقعے میں ایران کے سفارتی مشن کی عمارت اور عملے کوئی نقصان نہیں پہنہچا۔
عراق کے بعض شہروں میں پچھلے کئی روز سے بے روزگاری، غربت اور ناقص عوامی خدمات کے خلاف مظاہرے کیے جار ہے ہیں جو بعض اوقات بیرونی ایجنٹوں کی مداخلت کے بعد پر تشدد رخ اختیار کرچکے ہیں۔/۹۸۸/ن