14 November 2019 - 23:27
News ID: 441559
فونت
ایرانی سفیر:
دنیا کے مختلف ملکوں کے عوام کے خلاف امریکہ کے تباہ کن اقدامات امن و سلامتی کے فروغ میں خواتین کے تعمیری کردار کو کمزور کر رہے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ بات اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور ڈپٹی چیف ڈیلیگیٹ اسحاق آل حبیب نے منگل کی شب خواتین اور امن و صلح کے موضوع پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہ کہا کہ مسلح جھڑپوں سے خواتین کو بچانے کا موثر ترین راستہ یہ ہے کہ جھڑپوں کو وقوع پذیر ہونے سے روکا جائے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے مزید کہا کہ بیرونی قبضے کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان فلسطینی خواتین کو اٹھانا پڑ رہا ہے اور سلامتی کونسل مسلسل کمزوری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فلسطینی خواتین اور بچیوں کو موت، گرفتاریوں، ایذا رسانی، بے گھر ہونے اور ان کے حقوق کی منظم پامالی سے بچانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬