18 June 2020 - 18:41
News ID: 442969
فونت
جگر گوشہ رسول، سیدہ کائنات، خاتون جنت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کرنے والے مولوی آصف اشرف جلالی کے خلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے لیہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مطاہرہ کیا گیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جگر گوشہ رسول، سیدہ کائنات، خاتون جنت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کرنے والے مولوی آصف اشرف جلالی کے خلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے لیہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مطاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما موجود تھے۔

مظاہرین نے گستاخ اہلیبیت اشرف جلالی کی فی الفور گرفتاری اور سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا،

مظاہرے میں حکومتی ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا گیا، سماجی فاصلے کے ساتھ ساتھ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کیا گیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا رضوان جعفری، شیعہ علماء کونسل کے رہنما نیئر عباس کاظمی اور عرفان نقوی ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ سیدة النساء العالمین کے لئے نازیبا الفاظ سے پوری امت کا دل پاش پاش ہوا ہے، اگر اس گستاخ کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تو پورے ملک میں مظاہرے ہوں گے، یہ ایک علامتی احتجاج تھا جس میں مختصر افراد مدعو تھے مگر آئندہ SOPs کا دھیان کئے بغیر مظاہرے ہوں گے، مظاہرے کے موقع پر نوحہ خوانی و ماتمداری بھی کی گئی، مظاہرین نے اشرف جلالی کے خلاف نعرے لگائے اور آخر میں پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬