18 June 2020 - 18:01
News ID: 442966
فونت
پاکستان کے شیعہ اور سنی علماء نے گستاخ سیدہ زہرا (س) کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مرکزی شہرلاہور کے تھانہ سمن آباد میں اتحاد اُمت فورم کے زیراہتمام مختلف شیعہ سنی جماعتوں کے قائدین نے توہینِ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ مولوی اشرف آصف جلالی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے۔

وفد نے ایس ایچ او سمن آباد کو اشرف جلالی کی ویڈیو بطور ثبوت پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اشرف جلالی نے سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف جلالی کی اس تقریر سے اُمت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اس لئے اشرف جلالی کے خلاف توہین رسالت ایکٹ 295 سی کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے فوری گرفتار اور اس کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے۔

علماء کا کہنا تھا کہ اشرف جلالی نے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے، ان کا یہ جرم قابل گرفت ہے۔

ادھر صدیقۃ الکبریٰ، خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کرنے والے مولوی آصف جلالی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ملتان کے ایمن آباد علمدار چوک پر سرائیکستان نوجوان تحریک نے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عالمین کی عورتوں کی سردار بی بی حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کرنے والے دشمن سیدہ آصف جلالی کو چوک پر پھانسی دینے کے نعرے درج تھے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اشرف جلالی نے سعودی عرب فرار ہونے کا منصوبہ بنالیا ہے اور ٹکٹ کنفرم ہوتے ہی اشرف جلالی سعودی عرب فرارکر جائیں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬