آیتالله العظمی سیستانی کے نمایندے شیخ عبدالمهدی الکربلایی نے ملکی صورتحال پر رد عمل ظاہر کردیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی سومریہ نیوز سے رپورٹ کے مطابق، کربلا کے امام جمعہ اور آیت اللہ سیستانی شیخ عبدالمهدی الکربلایی نے تازہ ترین صورتحال پر کہا کہ حالات سے ناجائز فایدہ اٹھانے کی کوشش قابل مذمت ہے۔
الکربلایی نے احتجاج کو ہر عراقی کا حق قرار دیتے ہوئے کہا: سیاسی پارٹیوں کو مظاہرین کی بات سننی چاہئیے اور ان کے جایز مطالبات پر عمل ضروری ہے۔
انکا کہنا تھا: پرامن احتجاج عوام کا حق ہے تاہم تشدد آمیز رویے سے ملکی مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔
آیتالله سیستانی کے نمایندے کا کہنا تھا: احتجاج عوام کا حق ہے تاہم زبردستی کسی کو احتجاج پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور اسی طرح مظاہرین میں دشمن کے عناصر کی پہچان بھی لازم ہے۔
انکا کہنا تھا: مسلح فورسز اور رضا کاروں کی داعش کے خلاف جنگ کو فراموش نہیں کرنا چاہئیے۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے