سید نوید قمر:
پاکستانی پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور یک طرفہ پابندیوں کو قبول نہیں کرتی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ سید نوید قمر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور یک طرفہ پابندیوں کو قبول نہیں کرتی-
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ایران کے خلاف عائد تمام پابندیاں فوری طور پر اٹھا لی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کرانے اور دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی غرض سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔
سید نوید قمر نے واضی کیا کہ اگر خطے کے ممالک اور خاص طور سے پاکستان کے ہمسایہ ممالک کشیدگی کا شکار ہوں گے تو اس سے پاکستان کو بھی نقصان پہنچے گا۔/۹۸۹/ف
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے