رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رسالت پناہ،پیمبر آفاق و انفس،حکیم ذہن انسانی،خطیب اوج معراج و فاراں،سوار توسن وقت رواں،صادق الوعدالامین، رحمة للعالمین(ص) اور آپ کے فرزندارجمند؛آسمان علم و عمل کے مہ تمام،ناشر و محافظ علوم و شریعت،صادق آل محمد،حضرت امام جعفر صادق(ع) کی ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر انجمن محبان آل یاسین(ع) زیر انتظام طلاب جامعةالامام امیر المؤمنین’’نجفی ہاؤس‘‘ مقیم قم ایران، ایک پرشکوہ طرحی محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا ہے؛ لہٰذا تمام علمائے عظام اور طلاب کرام سے شرکت کی استدعا ہے۔
محفل کے لیے مصرع طرح:
نبی کی آل(ع) سے سنت کا اہتمام ہوا [اہتمام قافیہ]
دین احمد(ص) کی حقیقت مکتب جعفر میں ہے [جعفرقافیہ)
محفل کا وقت: ۱۶ربیع الاول ۱۴۴۱ھ بروز جمعرات بعد نماز مغربین۶:۳۰ شب۔
حسینیہ حضرت امام صادق(ع) نزدیک، بیت امام خمینی(رح) میدان روح اللہ، قم المقدسه،ایران
مساعدہ: تقریر سے پہلے حاضرین کے درمیان زیارت امام علی ابن موسیٰ الرضا(ع)کے لیے قرعہ کشی کا رقعہ پیش کیا جائے گا ساتھ ہی طرحی کلام پیش کرنے والے شعراء میں سے بھی ایک شاعر کا انتخاب بقید قرعہ کیا جائے گا،اور محفل کے اختتام پر نتائج کا اعلان ہوگا۔/۹۸۹/ف