رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک حسینی پاراچنار کے سپریم لیڈر اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) نے 12 سے 17 ریبع الاول کو ہفتہ وحدت کا نام دیکر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا، وہیں اتحاد امت کی بنیاد بھی رکھ دی۔
انہوں نے کہا کہ استعماری قوتوں نے جس نکتہ پر امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، ہر اس موقع پر امام خمینی (رہ) نے اپنی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے الٹا وہی سازش دشمن اسلام کے منہ پر دے ماری۔
آج بھی امریکہ، اسرائیل اور آل سعود کی کوشش ہے کہ امت کے اتحاد کا جنازہ نکال دیا جائے، تاہم یہ ہفتہ وحدت جیسے ایام امت کو اکٹھا ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں، ہفتہ وحدت امت مسلمہ کے لئے امام خمینی (رہ) کا ایک ایسا تحفہ ہے، جو ہمیشہ باطل قوتوں کی آنکھ میں کانٹا بن کر چبھتا رہے گا۔/۹۸۹/ف