‫‫کیٹیگری‬ :
12 November 2019 - 23:34
News ID: 441596
فونت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کی طرف سے کچھ مضبوط اور اہم فیصلوں کی ضرورت ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی ایکس پریس نیوز سے رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کی طرف سے کچھ مضبوط اور اہم فیصلوں کی ضرورت ہے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر کی سیاسی حیثیت ختم کرکے ہماری زمین زبردستی چھیننا چاہتا ہے، بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، کشمیری خواتین کو ہراساں کرنے کا عمل جاری ہے اور عوام کو نوٹسز بھیجے جارہے ہیں کہ ان کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا جائے گا، بھارت کی جانب سے غیرقانونی فیصلوں کے بعد یہاں کی عوام کو مسلسل کرفیو کا سامنا ہے تاہم کشمیری اپنی جدوجہد سے دست بردار نہیں ہوئے۔

سید علی گیلانی نے خط میں کہا کہ بھارت نے غیر قانونی اقدامات کرکے اپنی طرف سے پاکستان سے کیے گئے معاہدوں کو ختم کیا لہذا پاکستان بھی بھارت کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کرے، پاکستان دو طرفہ معاہدوں شملہ، تاشقند اور لاہور معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرے، ایل او سی پرمعاہدے کے تحت باڑ لگانے کے معاہدے کو بھی ازسرنو دیکھنے کی ضرورت ہے جب کہ حکومت پاکستان ان سارے فیصلوں کو لے کر اقوام متحدہ بھی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے متنازع علاقے کی حیثیت کو تبدیل کرنے پر آپ کی اقوام متحدہ میں تقریر قابل تعریف ہے، موجودہ صورتحال پر آپ سے رابطہ قومی اور ذاتی ذمے داری ہے تاہم پاکستان کی طرف سے کچھ مضبوط اور اہم فیصلوں کی ضرورت ہے، کشمیریوں کی جدوجہد اور پاکستان کی بقا کے لیے یہ اہم موڑ ہے اور پاکستان کو کل جماعتی پارلیمانی میٹنگ طلب کرنی چاہیے۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬