‫‫کیٹیگری‬ :
25 November 2019 - 00:22
News ID: 441621
فونت
نایجیریا کی ریاست «لاگوس» میں چونتیسویں قومی مقابلے منعقد ہوں گے۔

رسا نیوز ایجنسی کی گارڈین نیوز سے رپورٹ کے مطابق، نایجیرین مسلم فاونڈیشن کے تعاون سے چونتیسویں قومی قرآنی مقابلے «لاگوس قرآن کی خدمت میں» کے عنوان سے منعقد کیے جائیں گے۔

منتطمین مقابلہ کے مطابق نایجیریا کے بتیس ریاستوں سے ۳۷۰ شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔

مقابلوں کی کمیٹی کے انچارج «اوتونبا عبدالفتاح اولوکوگا» کا کہنا ہے کہ مقابلوں کا مقصد نسل نو کی تربیت اور انکو قرآن تعلیمات سے روشناس کرانا ہے۔

مقابلے چھ شعبوں میں ہوں گے جنمیں مرد و خواتین شامل ہوں گے جبکہ جیتنے والوں کو دیگر انعامات کے علاوہ سفر حج کی ٹکٹیں اور موٹرسائیکل وغیرہ بھی دیے جائیں گے۔

مذکورہ قرآنی مقابلے ۲۷ دسامبر کو شروع ہوں گے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬