‫‫کیٹیگری‬ :
23 November 2019 - 21:24
News ID: 441640
فونت
اتحاد ملت کانفرنس میں مقررین نے؛
اتحاد ملت کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ اختلافات سے معاشرے میں نفرتیں پیدا ہوتی ہیں لیکن دوریاں کم کرکے تعمیری سوچ کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام اتحاد ملت کانفرنس سے کا انعقاد کیا گیا۔

سابق مرکزی صدر ثاقب اکبر نقوی نے اتحاد ملت کیلئے ایک کمیٹی بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ملت کی تمام جماعتوں سے اس حوالے سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔ یوم القدس سمیت دیگر اہم ملی و قومی پروگرامات کے موقع پر اتحاد ملت کا عملی مظاہرہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملت تشیع پاکستان کو بڑے اہداف کے حصول کیلئے کوشش کرنی چاہئے کیونکہ ہمارا ہدف انسانی اور آفاقی ہے اور ہم اسے باہمی ایثار سے ہم اتحاد ملت کو حقیقی طور پر قائم کر سکتے ہیں۔

چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن سجاد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا اتحاد بین المسلمین کیساتھ ساتھ اتحاد ملت ناگزیر ہو چکا ہے۔ پاکستان کی ترقی میں اگر ہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں باہم متحد ہونا ہوگا۔ آئمہ اطہار کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے باہم مل بیٹھیں اور یکجہتی و اتحاد کو فروغ دیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬