‫‫کیٹیگری‬ :
23 November 2019 - 21:39
News ID: 441642
فونت
قاسم شمسی :
مرکزی صدر قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد طلبہ کو مختلف شعبہ ہائے تعلیم کے بارے میں آگاہ کرنا اور کیرئیر گائیڈنس دینا ہے کہا: دور حاضر میں انسانیت کی نجات اسلامی نظام حکومت میں پوشیدہ ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام اتحاد ملت و استحکام پاکستان کنونشن کے دوسرے روز تعلیم ہمارا میدان جہاد کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ملک بھر کی جامعات سے ہزاروں طلبہ نے شرکت کی۔ کانفرنس سے ماہرین تعلیم عون عباس زیدی، گلزار حسین اور ڈاکٹر قیصر عباس نے خطاب کیا۔

کانفرنس میں بچپن سے ہاتھ اور پاؤں سے معذور پارہ چنار کے استاد گلزار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذوری کو میں نے اپنی کمزور ی نہیں طاقت بنایا۔

ماہر تعلیم عون عباس زیدی نے کہا کہ وہ علم جو خدا کے قریب کرتا ہے وہی علم نافع ہے جو دور حاضر میں طلبہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت اگر فلاح چاہتی ہے تو کامل ترین نظام یعنی اسلام پر عمل پیرا ہو کر کامیابی کی طرف گامزن ہوسکتی ہے، دور حاضر کے نوجوانوں کو اپنی ذمہ داری کا تعین کرتے ہوئے معاشرہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر قیصر عباس نے کانفرنس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہانے ہمیں خواب پورا نہیں کرنے دیتے تعلیمی میدان میں کامیابی کیلئے اہداف کے حصول کیلئے اور خوابوں کی تعبیر کیلئے کوشش کو اسی یقین کیساتھ انجام دیں جس عزم کیساتھ خواب دیکھتے ہیں۔

اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او ملک میں نوجوان آئیڈیل قیادت کیلئے کوشاں ہے، تعلیمی کانفرنس بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، ملک خداداد پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے اس میں نوجوان طبقہ علم کے ذریعے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد طلبہ کو مختلف شعبہ ہائے تعلیم کے بارے میں آگاہ کرنا اور کیرئیر گائیڈنس دینا ہے۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلباء شریک ہیں۔ کنونشن کے آخری روز نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جبکہ بعد ازاں استحکام پاکستان ریلی میں بھی ملک بھر سے ہزاروں طلبہ شریک ہوں گے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬