‫‫کیٹیگری‬ :
23 November 2019 - 21:58
News ID: 441645
فونت
آیت اللہ خاتمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے خطیب جمعہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کے بعد عوامی احساسات اور جذبات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کومہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عوام کی معاشی مشکلات کو حل کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کے بعد عوامی احساسات اور جذبات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کومہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عوام کی معاشی مشکلات کو حل کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہئے۔

خطیب جمعہ نے عوام کی خدمت کو بہت بڑا اعزاز قراردیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اپنے بندوں کی خدمت کرنے والوں سے راضی ہوتا ہے جو اللہ تعالی کو راضی رکھے گا اللہ بھی اس کا ساتھ دےگا ۔ آپ اللہ کی مدد کریں تو اللہ تعالی آپ سکون اور آرام عطا کرےگا۔

آیت اللہ خاتمی نے ملک میں جاری حالیہ حوادث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے ہوشیاری اور بیداری کے ساتھ دشمنوں کے نقش کو نقش برآب کردیا۔ دشمنوں نےاعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے ایجنٹوں کو گذشتہ تین برسوں سے ایران کے اندر بدامنی پھیلانے کے سلسلے میں تربیت دی ۔ پیسہ سعودی رعب فراہم کرتا رہا جبکہ تربیت دینے کا کام امریکہ انجام دیتا رہا لیکن ایرانی عوام نے بڑی ہوشیاری کے ساتھ دشمن کے تمام خوابوں کو چکنا چور کردیا ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ بڑا شیطان امریکہ ہے جبکہ ایرانی قوم کے ساتھ اللہ تعالی ہے اور ایرانی قوم نے اللہ تعالی کی مدد سے دشمنوں کے تمام ناپاک منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے۔

خطیب جمعہ نے ایرانی حکومت پر زوردیا کہ وہ عوام کی معاشی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں بھر پور تلاش و کوشش کرے۔ انقلاب اسلامی کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی کیونکہ اس کی پشت پر اللہ تعالی کا ہاتھ ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬