24 November 2019 - 21:35
News ID: 441650
فونت
کشمیر کمیٹی کے چیئرمین:
پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین نے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے وادی کی خصوصی حیثیت ختم کرکے مسئلہ کشمیر کو پھر سے زندہ کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے پانچ اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور اس کے بعد سے مسئلہ کشمیر کو نئی روح مل گئی۔

سید فخر امام نے امید ظاہر کی ہے کہ عالمی برادری بتدریج ہندوستان پر مسئلہ کشمیر کا تنازعہ حل کرنے کے لیے دباؤ ڈالے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی برادری نے سترہ برس بعد کشمیر میں پاکستان کے موقف کو تسلیم کرنا شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی حکومت نے پانچ اگست کو جموں کشمیر میں دفعہ تین سو ستر اور دفعہ پینتیس اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات ختم کرکے ریاست کو دو وفاقی حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ حکومت ہندوستان کے اس فیصلے کے خلاف وادی کشمیر میں غیراعلانیہ ہڑتالوں اور مظاہروں کا سلسلہ بدستوری جاری ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬