رسول اسلام(ص) کی ولادت با سعادت کے موقع پر؛

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ھندوستان کی مشھور کمیٹیوں اور مراکز کے زیر اھتمام، اتحاد بین المسلمین کانفرنس " بہار رحمت پیام وحدت " کے عنوان سے، ۲۴ نومبر اتوار کے روز شھر لکھنو یوپی ھندوستان میں منعقد کی جائے گی ۔
اس کانفرس کی صدارت مجلس علمائے ھند کے جنرل سکریٹری اور شھر لکھنو کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید کلب جواد نقوی کریں گے اور رھبر معظم انقلاب اسلامی کے ھندوستان میں نمائندہ حجت الاسلام و المسلمین مھدی مھدوی پور مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے نیز مختلف علمائے کرام تقریر فرمائیں گے ۔
یہ کانفرس ۲۴ نومبر بروز اتوار ۷:۱۵ بجے صبح چھوٹے امام باڑے میں شروع ہوگی اور ۹:۴۵ شب میں اختتمام پذیر ہوگی ۔/۹۸۸/ ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے