رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ سید ابوالفضل میر محمدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ سید ابوالفضل میر محمدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم آیت اللہ سید ابوالفضل میر محمدی کومتقی، پرہیزگار اور پاکیزہ نفس انسان قراردیا اور خبرگان کونسل ، عدلیہ کی اعلی کونسل اور یونیورسٹیوں میں مرحوم کی گرانقدر خدمات کی تعریف کی ۔
رہبر معظم نے مرحوم کے اہلخانہ ، دوستوں اور شاگردوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور رحمت و مغفرت طلب کی۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے