‫‫کیٹیگری‬ :
17 December 2019 - 20:36
News ID: 441772
فونت
شہریت ترمیمی ایکٹ ایک ایسا قانون ہے جو آئین ہند کی سراسر خلاف ورزی ہے جس سے عوام میں شدید ناراضگی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت اور مظلوموں کی حمایت میں مومنین بنارس کی جانب سے 20 دسمبر کو نماز جمعہ کے بعد مرکزی شیعہ جامع مسجد دارانگر بنارس میں ایک جلسہ احتجاج منعقد کیا جائے گا ۔

مومنین شھر بنارس یوپی کی جانب سے دیئے گئے اطلاعیہ میں آیا ہے: شہریت ترمیمی ایکٹ ایک ایسا قانون ہے جو آئین ہند کی سراسر خلاف ورزی ہے جس سے عوام میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ لوگ ملک گیر پیمانے پر امن و امان کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں جو ہر ہندوستانی کا حق بھی ہے ۔ لیکن دوسری جانب پلیس احتجاج کرنے والوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے جس کے نتیجہ میں کافی بے گناہ لوگ جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ہم موجودہ حکومت ہند کے اس نازیبا عمل کی شدید مذمت اور مظلوموں کی حمایت میں 20 دسمبر کو نماز جمعہ کے بعد مرکزی شیعہ جامع مسجد دارانگر بنارس میں ایک جلسہ احتجاج منعقد کررہے ہیں جس میں تمام ارباب ایمان زیادہ سے زیادہ شرکت کی کریں ۔/۹۸۹/ف

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬