12 January 2020 - 10:33
News ID: 441916
فونت
برطانیہ نے تہران میں اپنے سفیر کی غیر قانونی اجتماع میں شرکت کرنے کیلئے چند گھنٹوں کی گرفتاری پر رد عمل دکھایا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں تعینات برطانیہ کے سفیر "راب مک ایر" (Rob Macaire) کل رات تہران کی امیر کبیر یونیورسٹی کے سامنے مشکوک سرگرمیوں اور لوگوں کو ورغلانے کی وجہ سے حراست میں لئے گئے .

تاہم تھوڑی دیر بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ برطانوی سفیر تہران میں احتجاج کرنے والوں سے گفتگو کر رہے تھے اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے تھے۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ "ڈومینیک راب" نے اپنے سفیر کی مشکوک سرگرمیوں میں شریک ہونے کی پاداش میں گرفتاری پر رد عمل دکھاتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ عالمی قوانین کے خلاف ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬