‫‫کیٹیگری‬ :
20 January 2020 - 15:28
News ID: 441970
فونت
علامہ ریاض نجفی:
علامہ ریاض نجفی نے المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرعون نے ایک عالم دین بلعم باعور کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا تھا جو حق سے انکار کرتا تھا۔ قرآن مجید میں اس عالم کو کتے سے تشبیہ دی گئی ہے لہٰذا جو بھی عالم دین راہ حق سے ہٹ کر لوگوں کو گمراہ کرے گا۔ا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا انسان کو اشرف المخلوقات بنانا گواہی ہے کہ اتنی بڑی کائنات اور نظام ہستی کا کوئی چلانے والا موجود ہے اور وہ صرف ایک ہے۔ حضرت علی علیہ السلام نے امام حسن علیہ السلام سے فرمایا تھا کہ خداوند عالم نے انبیاء اور رسل بھیجے، اگر اس خالق کا کوئی شریک خدا ہوتا تو وہ بھی اپنے نبی اور رسول بھیجتا لیکن ایسا نہیں ہے۔ جامع مسجد علی جامعہ المنتظر لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ بشریت میں تین اہم واقعات قابل توجہ ہیں، جن میں ایک یہ ہے کہ مخلوقات کو ذرات کی صورت میں پیدا کرنے کے بعد جب اللہ تعالیٰ نے پوچھا" الست بربکم "کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ تو سب نے ہاں میں جواب دیا۔ تو پھر حکم ہوا کہ اس گواہی پر قائم رہو۔ لہٰذا ہر بچہ مسلمان پیدا ہوتا ہے مگر اس کے والدین یا ماحول اسے راہ حق سے ہٹا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا واقعہ یہ ہے کہ جب حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل علیہم السلام نے خانہ کعبہ کی تعمیر مکمل کرلی تو حکم خدا ہوا لوگوں کو حج کی اطلاع دو۔ یہ اعلان قیامت تک ہر انسان نے اپنی اپنی زبان میں سنا۔ جس جس نے لبیک کہا اس کو حج کی سعادت نصیب ہوتی ہے اور مشاہدے میں آیا ہے کہ جو لوگ حج کے ایام میں مکہ پہنچ بھی جاتے ہیں مگر کسی نہ کسی وجہ سے حج کئے بغیر واپس آ جاتے ہیں۔ تیسرا واقعہ یہ ہے کہ خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارہویں جانشین حضرت امام مہدی علیہ السلام غیبت کبریٰ سے ظہور کے بعد خانہ کعبہ سے پشت لگا کر خطاب کریں گے تو دنیا کا ہر شخص اپنی اپنی زبان میں اس خطاب کو سنے گا، مسلمان تو 313 ہوںگے مگر اہل مغرب کی کثیر تعداد امام ؑپر ایمان لائے گی۔

انہو ں نے کہا کہ فرعون نے ایک عالم دین بلعم باعور کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا تھا جو حق سے انکار کرتا تھا۔ قرآن مجید میں اس عالم کو کتے سے تشبیہ دی گئی ہے لہٰذا جو بھی عالم دین راہ حق سے ہٹ کر لوگوں کو گمراہ کرے گا۔ تو وہ بالعم باعور کے مقام پر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتمہ بالخیر کی بڑی اہمیت ہے۔ آدمی جب موت کا وقت آتا ہے تو وہ جو بھی مانگے اسے دیا جائے ورنہ شیطان اس وقت اس کے پاس ہوتا ہے۔ وہ مرنے والے کو پانی یا کسی دوسری چیز کا لالچ ہے کر کفر پر مجبور کر سکتا ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬