‫‫کیٹیگری‬ :
22 January 2020 - 14:50
News ID: 441981
فونت
آٹھویں «شیخه حصه بنت محمد آل نهیان» ایوارڈ طالبات قرآنی مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آٹھویں «شیخه حصه بنت محمد آل نهیان» قرآنی طالبات مقابلے شروع ہوچکے ہیں جنمیں ۳۸۱ شرکاء شامل ہیں اور ان میں ۲۶۲ طالبات سرکاری اور غیر سرکاری جبکہ ۱۱۹ دیگر قرآنی مدارس سے طالبات شریک ہیں۔

قرآنی مقابلہ امارات کے ادارہ اوقاف و امور اسلامی کے تعاون سے مرکز البیت متوحد ،ابوظبی، مرکزهیلی، العین، مرکزاید ،الظفزه اور مرکز الاتحاد واقع عجمان میں منعقد ہوگا جبکہ ان مقابلوں میں دبئی، شارجه، عجمان، راس الخیمه، فجیره، خورفکان اور أم القیوین سے طالبات صبح وشام کے اوقاف میں حصہ لے رہی ہیں۔

«سلطان بن خلیفه» علمی مرکز کی ڈپٹی شیخه بنت سیف آل نهیان کا اس بارے میں کہنا تھا: قرآنی مقابلوں کا مقصد نسل نو قرآنی تعلیمات کی طرف مائل کرانا اور بالخصوص طالبات کی حوصلہ افزائی ہے۔

حفظ کے مقابلوں میں معذور بچوں کے لیے چھوٹی سورتوں کا حفظ، بچوں کے لیے حفظ ایک پارہ بمع تجوید، حفظ دو پارے ، حفظ تین ، حفظ چار م پانچ ، چھ ، سات، آٹھ، نو اور دس پاروں کو حفظ ہمراہ تجوید کے مختلف کیٹگریز اور کلاسز کے لیے الگ الگ منعقد ہوں گے۔

مقابلوں میں بہترین صوت و لحن بمع تجوید کے مقابلے بھی منعقد کیے جارہے ہیں جنمیں اٹھارہ سال سے کم عمر کی طالبات حصہ لے رہی ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬