22 January 2020 - 09:05
News ID: 441979
فونت
مچھلی پٹنم میں این آر سی اور سی اے اے اور بی جے پی کے کالے قانونوں کے خلاف راج پیٹ سے لکشمی ٹہکس سینٹرل ٹک ریلی نکالی گئی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آندھرا پردیش کے سمندری ساحل علاقہ مچھلی پٹنم میں این آر سی اور سی اے اے اور بی جے پی کے کالے قانونوں کے خلاف راج پیٹ سے لکشمی ٹہکس سینٹرل ٹک ریلی نکالی گئی جو کے امبیڈکر ٹمپل پر اختتام پذیر ہوئی۔

جس میں محلی شیعہ سنی مسلمانوں کے علاوہ بڑی تعداد میں مسیحیوں اور ديگر دھرم کے لوگوں نے بھی شرکت کی ، قابل غور بات ہے ، مسیحی پوپس کے علاوہ الگ الگ پانٹیوں کے افراد نے بھی ریلی میں بھر پور حصہ لیا ، شرکت کرنے والوں میں سی پی آئ، سی پی ایم کی پارٹیوں کے علاوہ کانگریسی لیڈران نے بھی شرکت کی۔

جس کی اختتامی تقریر کو مولانا راشد صاحب قبلہ نے شیعہ حضرات کی نمائندگی کرتے ہوۓ ان مطالب کو پیش کیا۔

ھم مسلمانوں کا 800 سال کا اسلامی دورہ گذرا ہے جس میں ھم نے یہاں کی رھنے والی کسی بھی قوم پر ظلم نہیں کیا ۔

بھاجپا اپنے 10 سالہ دورہ میں ھمیں مٹا نہیں سکتی ۔

ھم تین طلاق بل پر خاموش رھے اسی طرح بابری مسجد کے مسالہ پر بھی خاموش رھے تو بھی ھماری خاموشی کا غلط فايدہ اٹھاتے ہوۓ بی جے پی نے ملک ھی سے باھر نکالنے کا نیا منصوبہ این آر سی کی صورت میں لے کر آئی ، اگر اب بھی نہ اٹھا تو ڈٹینشن کیمپوں میں اٹھنا پڑے گا ۔

اسی طرح سب دعائیہ کلمات کے ساتھ مولانا راشد صاجب نے سب کا شکریہ ادا کیا ،

قابل غور ہے کہ اس ریلی میں 10000 کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬