‫‫کیٹیگری‬ :
01 February 2020 - 10:58
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442018
فونت
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی تاریخی وطن واپسی کے دن اور عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے آج بارہ بہمن کو سارے ایران میں جشن کا سماں ہے اور اپ کے تاریخی وطن واپسی کی مناسبت سے سارے ایران میں جشن منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنیسی کی رپورٹ کے مطابق، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی تاریخی وطن واپسی کے دن اور عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے آج بارہ بہمن کو سارے ایران میں جشن کا سماں ہے اوربانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی تاریخی وطن واپسی کے دن اور عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے بارہ بہمن سے سارے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کا جشن منانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز آج سنیچرکی صبح اس تاریخی لمحے سے ہوا جس لمحے ایران کے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) ایران کی سرزمین پر واپس تشریف لائے۔

ایئرپورٹ سے بہشت زہراء قبرستان کے راستے پر پھول نچھاور کئے گئے۔ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پرحضرت امام خمینی(رح) کی تاریخی ایران آمد کی یاد میں تقریبات منعقد ہوئیں اور یہ سلسلہ جاری ہے اور اسی طرح کلیساؤں میں گھنٹیاں بجائی گئیں اور ٹرینوں اور بحری جہازوں سے ہارن بجتے رہے جبکہ ایران کے انقلابی عوام بہشت زہرا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رح) کے مزار پر جا کر آپ کی امنگوں سے تجدید عہد کر رہے ہیں۔ ان تقریبات میں عوام کی بڑی تعداد، شہدا کے اہلخانہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ حضرت امام خمینی (رح) 41 سال قبل آج ہی کے دن تقریبا پندرہ سال جلا وطنی کی زندگی گزارنے کے بعد یکم فروری سنہ انیس سو اناسی کو ایران واپس تشریف لا‎ئے جہاں لاکھوں ایرانی عوام نے آپ کا فقیدالمثال اور تاریخی استقبال کیا۔ ایران میں آپ کے اس تاریخی آمد کے ساتھ ہی گیارہ فروری سنہ انیس سو اناسی کو انقلاب کی کامیابی کا راستہ ہموار ہو گیا۔

سحرعالمی نیٹ ورک عشرہ فجر کے موقع پر اپنے تمام سامعین ،ناظرین، کرم فرماوں اورانقلاب اسلامی کے شیدائیوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پسندیده خبریں