‫‫کیٹیگری‬ :
08 February 2020 - 09:41
News ID: 442071
فونت
پاکستان:
انقلاب اسلامی ایران کی 41 ویں سالگرہ کی تقریب ملکی و غیر ملکی شخصیات کی بڑی تعداد کی موجودگی میں لاہور کے پی سی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی قونصلیٹ لاہور کے زیراہتمام پی سی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ملکی و غیر ملکی شخصیات، چین کے قونصل جنرل لانگ بنگ ڈنگ، ترکی کے قونصل جنرل امیر اوزبے، لاہور چیمبر کے عہدیداران، سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، سابق وزیر چودھری عبدالغفور، انجمن تعلقات پاکستان و ایران کے صدر شبیر احمد شگری و اراکین، وزیراعلٰی کے خصوصی مشیر اور ادارہ منھاج الحسین کے سربراہ علامہ محمد حسین اکبر، جامعۃ المنتظر کے پرنسپل قاضی نیاز حسین، کنگسٹن کالج کے پرنسپل رائے اینڈرسن، اورینٹل کالج کے پرنسپل سلیم مظہر، نیشنل کالج آف آرٹس کے پرنسپل مرتضٰی جعفری کے علاوہ سیاسی، مذہبی، ادبی اور فرھنگی شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ آج ایران کا اسلامی انقلاب اس حال میں اپنی اکتالیسویں سالگرہ کا جشن منا رہا ہے کہ ایک طرف سے اسلامی جمہوری نظام تقریباً آخری تین عشروں میں رہبر معظم حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں نہ صرف ملکی مسائل و مشکلات کے حل اور تعمیر وترقی کے مرحلوں کو طے کرتے ہوئے متاثر کن کامیابیوں سے ہمکنار ہوا بلکہ دوسری جانب اس مقدس نظام نے علاقائی مسائل کے حل اور عالمی امن کے میدان میں بھی بنیادی اقدامات کیے ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬