‫‫کیٹیگری‬ :
08 February 2020 - 09:33
News ID: 442070
فونت
آیت اللہ امامی کاشانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے ایرانی عوام کی عظمت اور سرافرازی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کو مبہوت اور مایوس کردیں گے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی۔جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔

خطیب جمعہ نے 22 بہمن کو یوم اللہ اور نورانی دن قراردیتے ہوئے کہا کہ 22 بہمن کا نور دنیا بھر میں پھیل گیا ہے اور اس نور سے دنیا کے مستضعفین مستفیض ہورہے ہیں۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ 22 بہمن میں ایک واقعہ رونما ہوا ۔ جس نے تاریخ بشریت میں انبیا اور اولیاء علیھم السلام کے اہداف اور مقاصد سے دنیا کو آشنا کیا۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ 22 بہمن اور انقلاب اسلامی ایران نے خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کو روک دیا اور مسئلہ فلسطین کو نابود ہونے سے بچا لیا۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے چہلم کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ شہید قاسم سلیمانی کا ہم سب پر احسان ہے۔

آیت اللہ سیستانی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے تعزيتی پیغامات میں شہید قاسم سلیمانی کی بے مثال خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے عراق اور شام میں داعش کی کمر توڑنے میں بنیادی اور اساسی کردار ادا کیا اور اللہ تعالی نے اس عظیم شہید کو کامیابی اور فتح سے ہمکنار کیا۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے ایران میں پارلیمنٹ کے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کو مبہوت اور مایوس بنادیں گے اور اچھے ، مؤمن اور بابصیرت افراد کو پارلیمنٹ میں منتخب کرکے بھیجیں گے۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ سینچری ڈیل درحقیقت امریکہ اور صیہونی حکومت کے لئے صدی کی ذلت و رسوائی ہے کہا کہ علاقے اور فلسطین کے عوام، امریکی و صیہونی منصوبے کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا: امریکی صدرٹرمپ نے ابھی حال ہی میں سینچری ڈیل نامی سازشی منصوبے کی رونمائی کی ہے، سینچری ڈیل کی بنیاد پر بیت المقدس اور غرب اردن میں موجود کالونیوں کو پوری طرح صیہونی حکومت کو دے دیا جائےگا اور جلا وطن فلسطینی پناہ گزینوں سے وطن واپسی کا حق سلب کر لیا گیا ہے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے مزید کہا: دنیا کے بہت سے ممالک اور سیاسی و مذہبی شخصیات نے اس ڈیل کی مخالفت اور مذمت کی ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬