06 February 2020 - 13:30
News ID: 442065
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی ممالک کو امریکی- صہیونی شیطانی منصوبے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کے ساتھ ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں علاقے اور فلسطین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے نام نہاد صدی کی ڈیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی.

محمد جواد ظریف نے صیہونی قبضے کے خلاف فلسطینی عوام کے جائز اور قانونی جدو جہد کی حمایت کے لیے ایران کے موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو امریکی- صہیونی شیطانی منصوبے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے محمود عباس اور اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیاتھا.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬