‫‫کیٹیگری‬ :
08 February 2020 - 18:24
News ID: 442072
فونت
رہبر انقلاب اسلامی:
رہبرانقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ جنگ کو روکنے اور تمام خطرات کا خاتمہ کرنے کے لئے دفاعی شعبے میں طاقتور ہونا ضروری ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں نے سنیچر کو عشرہ فجر کی تقریبات کے دوران اور اکتالیس سال قبل امام خمینی رحمت اللہ علیہ سے فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں کی بیعت کی سالگرہ کے موقع پر رہبرانقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ کمزور رہنے کی صورت میں دشمن میں اقدام کرنے کی جرائت بڑھ جائے گی۔

آپ نے فرمایا کہ ہم کسی بھی ملک یا قوم کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے بلکہ ملک کی سلامتی کا دفاع اور خطرات کا مقابلہ کرنا ہماری اسٹریٹیجی ہے۔

آپ نے مسلح افواج کو ہدایت دی کہ وہ مختلف شعبوں میں دفاعی بنیادوں کو مستحکم بنائیں اور اہم امور کو آگے بڑھانے کے لئے توانائیوں اور استعداد سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

آپ نے کہا: ہم کسی بھی ملک یا قوم کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے بلکہ ملک کی سلامتی کا دفاع اور خطرات کا مقابلہ کرنا ہماری اسٹریٹیجی ہے ۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اگر امریکا کے سابق صدور امریکا کی موجودہ حکومت کے شیطانی راستے کو ڈھکے چھپے آگے بڑھا رہے تھے تو آج امریکیوں کی جنگ بھڑکانے، فتنہ انگیزی اور دیگر ملکوں کے ذخائر پر قبضہ کرنے کی کارروائیاں اعلانیہ طور پر انجام پارہی رہیں لیکن ایرانی عوام کے دشمنوں کا یہ باطل راستہ یقینی طور پر ان کی شکست پر منتج ہوگا۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ دھمکیاں مواقع میں تبدیل ہوں گی۔

آپ نے فرمایا کہ یہ پابندیاں جو مجرمانہ ہیں ملک کو تیل سے وابستگی اور دیگر مشکلات سے نجات دلاسکتی ہیں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی انتظامیہ کے اندر کچھ ذہین افراد اس حقیقت کو سمجھ گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ ایران تیل کے بغیر اپنی معیشت کا تجربہ کرے اسی لئے ہمیں کچھ راستہ کھلا رکھنا چاہئے تاکہ ایران کی معیشت پوری طرح تیل سے الگ نہ ہو۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایرانی حکام کو اس بات پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے کیوں کہ دشمن کے حربے اور روشیں پہلے سے بھی زیادہ پیچیدہ ہوتی جارہی ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے فرمایا کہ دشمن کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی روش اور جوابی اقدام کے طریقے بھی پہلے سے زیادہ پیچیدہ اور اہم ہوگئے ہیں جن کی بنیاد پر ایران نے دشمن کو دھول چٹادی ہے۔

دشمن کے حربے اور روشیں پہلے سے بھی زیادہ پیچیدہ ہوتی جارہی ہیں لیکن ایران نے دشمن کو دھول چٹا دی ہے ۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ قرآنی آیات کے مطابق خداوندعالم دشمن پر ایسے مقام سے ضرب لگاتا ہے جس کے بارے میں وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتا اور مومنین بھی ایسے ایسے زاویوں سے طاقتور ہوتے ہیں اور انہیں حمایت ملتی ہے جس کا انہیں تصور بھی نہیں رہتا۔

آپ نے فرمایا کہ اسلامی تعلیمات میں اسی کو رزق لایحتسب کہتے ہیں یعنی ایسا رزق جس کا کوئی حساب نہیں ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے ان قرآنی آیتوں کا ذکرکرتے ہوئے جن میں دین خدا کی نصرت کرنے والوں کی نصرت و حمایت کا وعدہ کیا گیا ہے فرمایا کہ ان الہی وعدوں پر ہمیں یقین و اطمینان رکھنا چاہئے اور بہتر اور روشن مستقبل کی امید میں آگے کی جانب قدم بڑھانا چاہئے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬