‫‫کیٹیگری‬ :
08 February 2020 - 18:44
News ID: 442074
فونت
اصغریہ خواتین کے زیر اہتمام؛
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کی جانب سے جامعۃ الزہرا حیدراباد میں 3 روزہ مرکزی ورکشاپ بعنوان ’’سیرت امام علی(ع) نجات بشریت" منعقد کی گئی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کی جانب سے جامعۃ الزہرا حیدراباد میں 3 روزہ مرکزی ورکشاپ بعنوان ’’سیرت امام علی(ع) نجات بشریت" منعقد کی گئی، ورکشاپ میں سندھ بھر سے اصغریہ خواتین کارکنان نے بھرپور شرکت کی ۔

ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر جید علماء کرام اور دانشور حضرات نے دروس دیئے۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ افشاں شفقت حسین نے کہا کہ دور حاضر میں امت مسلمہ کو ناصرف یہود و نصاریٰ کی سازشوں کا سامنا ہے، بلکہ اپنے اندر موجود خارجی و تکفیری قوتیں بھی مسلمانوں کے زوال کا باعث بنی ہوئی ہیں، یہ اندرونی و بیرونی دشمن عالم اسلام کو نقصان پہچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، ان مذموم عناصر کو اسلامی کی حقیقی تعلیمات سے شکست دی جا سکتی ہے، جو اہل بیتؑ کے گھرانے سے ملتی ہیں۔

سیدہ افشاں نے کہا کہ امت مسلمہ کو حضرت امام علی(ع) کی فہم و فراست اور جرأت و کردار کو عملی زندگیوں میں اپنانے کی ضرورت ہے، اسلام شناسی ہی تمام مشکلات سے نبرد آزما ہونے کا بنیادی حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام علی(ع) نے چودہ سو سال قبل واضح طور پر کہا تھا کہ کفر کی حکومت تو قائم رہ سکتی ہے، لیکن ظلم کی حکومت قائم نہیں رہ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ اور یہود و نصاری کا موازنہ کیا جائے، تو مسلمان ممالک میں مختلف طبقات مظالم کا شکار ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر جگہ بدامنی، انتشار اور باہمی نفاق سر اٹھا رہا ہے، جبکہ کفریہ معاشروں میں ارباب اقتدار کا طرز عمل اسکے برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ سیرت امیرالمومنین علی(ع) پر عمل پیرا ہو کر عوام کی خدمت کریں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬