13 February 2020 - 18:39
News ID: 442106
فونت
خالد قدومی :
فلسطینی تنظیم حماس کے نمائندے نے کہا کہ امریکی صدر کے صدی معاملے کے نتیجے میں مسلمانوں کے درمیان یکجہتی اور اتحاد پیدا ہوگیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے نمائندے خالد القدومی نے صدی معاملہ کو حق و باطل کے درمیان ایک سرحد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے صدی معاملے کے نتیجے میں مسلمانوں کے درمیان یکجہتی اور اتحاد پیدا ہوگیا ہے۔

خالد قدومی کا کہنا تھا کہ صدی معاملہ ایک کھوکھلا معاملہ ہے جس میں فلسطینیوں کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے اور یہ معاملہ مسلمانوں کے درمیان یکجہتی اور اتحاد کا سبب بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدی معاملہ کو اسلامی ممالک اور اسلامی تنظیموں نے مسترد کیا ہے۔

حماس کے رہنما نے کہا کہ جنرل سلیمانی کو امریکہ نے بزدلانہ طور پر شہید کرکے علاقائی عوام پر دباؤ قائم کرنے کی کوشش کی لیکن شہید سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کے نتیجے میں خطے میں انقلاب کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہید سلیمانی کی شہادت نے خطے میں امریکہ کے تمام شرمناک عزائم کو ناکام بنادیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬