13 February 2020 - 19:16
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442108
فونت
قاضی نیازحسین نقوی :
انہوں نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے جیسی غیر شریفانہ مغربی ثقافتی رسومات کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں عورتوں کیخلاف جرائم میں اضافہ ہوا ہے، اسلام کی رو سے اپنے پیاروں سے اظہار محبت ایک دن نہیں بلکہ پورا سال ہونا چاہیے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیازحسین نقوی نے لاہور میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں شرعی ضابطہ کے علاوہ لڑکے، لڑکی کی دوستی کا کوئی تصور نہیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ قرآنی احکام کی رو سے عورت کے چلنے میں بھی حددرجہ شریفانہ انداز اپنانے کا حکم ہے، میاں بیوی بھی سرعام اظہار محبت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے جیسی غیر شریفانہ مغربی ثقافتی رسومات کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں عورتوں کیخلاف جرائم میں اضافہ ہوا ہے، اسلام کی رو سے اپنے پیاروں سے اظہار محبت ایک دن نہیں بلکہ پورا سال ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شرافت، عفت، حیا عورت کو باوقار بناتی ہے جبکہ شرم و حیا کے منافی رویے اسے نظروں سے گرا دیتے ہیں، عورت، مرد کا اختلاط فقط میاں بیوی ہونے کی صورت میں ہی جائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ نامحرم سے فقط ضروری حد تک اسلامی حدود و قیود میں ہی بات چیت ہو سکتی ہے۔ میڈیا الٰہی احکامات، ملکی قوانین، اسلامی تہذیب اور مشرقی روایات کے تناظر میں ویلنٹائن ڈے کے نام پر بے حیائی کی حوصلہ شکنی کرے۔

علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ فکری لحاظ سے محروم معاشرے ہی اغیار کی نقل کرتے ہیں، وطن عزیز بحمدللہ شاندار اسلامی اور مشرقی روایات کا امین ہے مگر افسوس چند سالوں سے اسلامی طرز معاشرت سے نا آشنا یا مادر پدر مہلک آزادی کے دلدادہ عناصر غیر شریفانہ رسومات کی ترویج کے درپے رہتے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین