‫‫کیٹیگری‬ :
29 February 2020 - 20:26
News ID: 442204
فونت
حجت الاسلام والمسلمین نظری منفرد:
حوزه علمیہ میں درس خارج کے استاد نے استغفار، صدقات، دعا اور ضرورمندوں کی حاجتوں کی برآوری ماہ رجب کے اہم اور بہترین اعمال میں شمار کیا اور کہا: خداوند متعال اس کے وسیلہ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل کرتا ہے ۔

حوزه علمیہ میں درس خارج کے استاد حجت الاسلام والمسلمین علی نظری منفرد نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں ماہ رجب کو ماہ شعبان اور رمضان کا مقدمہ جانا اور کہا: یہ تین مہینے، سال کے دیگر مہینوں پر خاص اہمیت کے حامل ہیں ، جیسا کہ شیخ صدوق علیہ الرحمہ نے اپنی کتاب «فضائل الاشهره الثلاثه» میں ان تین مہینوں کے فضائل اور خصوصیتیں بیان کی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: در حقیقت ماہ رجب ماہ ولایت، ماہ شعبان ماہ نبوت اور ماہ رمضان المبارک ماہ ضیافت الھی ہے ، اور انسان ماہ رجب میں رضایت ، سختیوں ، دعا ، روزہ ، نماز اور استغفار کے ذریعہ خود کو ماہ مبارک رمضان کے لئے امادہ و تیار کرتا ہے  ۔

حجت الاسلام والمسلمین نظری منفرد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس ماہ کا حرام ہونا اس کی حرمت و عظمت کی نشانی ہے کہا: یہ مہینہ حتی دور جاہلیت کے اعراب میں بھی خاص اہمیت کا حامل تھا ، اعراب ان مہینوں میں جنگ و جدال ، خون و خونریزی سے گریز کیا کرتے تھے ۔

انہوں ںے دعا و استغفار کے ذریعہ اس ماہ میں رحمتوں کے نزول کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سبھی اس ماہ کی قدر و برکت کو سمجھیں ، کیوں کہ کسی کو اس بات کا یقین نہیں ہے کہ وہ آئندہ برس بھی زندہ رہ سکے گا یا نہیں اور اس ماہ کی برکتیں حاصل کرسکے گا یا نہیں ، لہذا اس ماہ کی برکتوں اور لمحات کو غنیمت جانیں ۔

حوزه علمیہ میں درس خارج کے استاد نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے اس ماہ کے اہم ترین اعمال بیان کئے اور کہا: استغفار ، صدقات ، دعا، ضرورمندوں کی حاجتوں کو پورا کرنا  اس ماہ کے اہم ترین اعمال ہیں کیوں کہ خداوند متعال اس کے وسیلہ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل کرتا ہے ۔

انہوں نے دعا اور تضرع تمام مشکلات کے حل کا راستہ جانا اور کہا: ایران سے کرونا وائرس کے خاتمہ کے لئے صفائی ستھرائی کے تمام اصولوں کی مراعات کے ساتھ ساتھ ، دست بہ دعا بلند کریں اور اس کے خاتمہ کے لئے پروردگار عالم کی بارگاہ میں استغاثہ کریں کہ خداوند متعال ہم سب پر خصوصی عنایت کرے اور اس مرض کو ہم سب سے دور کردے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬