‫‫کیٹیگری‬ :
02 March 2020 - 18:12
News ID: 442218
فونت
رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای کی اطلاع رساں سائٹ نے کرونا سے مرنے والے کے غسل و کفن اور نماز میت کے سلسلہ میں آپ کا فتوا نشر کیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای کی اطلاع رساں سائٹ نے کرونا سے مرنے والے کے غسل و کفن اور نماز میت کے سلسلہ میں آپ کا فتوا نشر کیا ۔

حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای سے اس سلسلہ میں کئے گئے استفتاء کا جواب مندرجہ ذیل ہے:

سؤال: اگر کوئی شخص سرایت کرنے والی اور متعدی بیماری کی وجہ سے مرجائے کہ جو متخصصین کی تشخیص کے مطابق تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے ، ایسے مردے کے غسل و کفن اور نماز میت کے سلسلہ میں کیا حکم ہے؟

جواب: فقط اس بیماری میں مبتلاء ہونا میت سے متعلق واجب احکامات کے ساقط ہونے کا سبب نہیں ہوسکتا، لہذا صحت سے مربوط تمام گوشے کی مراعات اور سیفٹی کے تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے – چاہے خرچ ہی کیوں نہ آئے – غسل و کفن و حنوط و نماز میت اور دفن کے کمترین واجبات کو انجام دیا جائے۔

نیز غسل ترتیبی ممکن نہ ہونے کی صورت میں غسل ارتماسی دیا جائے اور غسل ممکن نہ ہونے کی صورت میں میت کے ہاتھوں سے میت کو ترتیب کے ساتھ آب سدر ، آب کافور اور آب خالص کے بدلے تیمم کرایا جائے - چاہئے لباس کے اوپر سے ہی کیوں نہ ہو – پھر کفن پہنا کر اسے دفن کردیا جائے ۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬