حضرت آیت الله وحید خراسانی نے تمام مومنین کو نصیحتیں کیں کہ وہ ماہ رجب کے اعتکاف کے ایام میں سورہ یاسین کی تلاوت کرکے امام زمانہ(عج) کو ھدیہ کریں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله حسین وحید خراسانی نے تمام مومنین کو نصیحتیں کیں کہ وہ ماہ رجب کے اعتکاف کے ایام میں سورہ یاسین کی تلاوت کرکے امام زمانہ(عج) کو ھدیہ کریں ۔
اس مرجع تقلید نے مومنین اور مقلدین کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہیں یہ نصیحت کی۔
سؤال: ایام اعتکاف میں بہت سارے خاندان، کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے اپنے گھروں میں دعا و نماز اور عبادت میں مشغول ہیں ، حضرت عالی کیا کوئی خاص دعا ، ذکر یا عمل کی تاکید فرماتے ہیں ؟
جواب : بسم الله الرحمن الرحیم، سلام علیکم سوره یس کی تلاوت کریں اور اسے امام زمانہ علیہ السلام کو ہدیہ فرمائیں ۔ والسلام
واضح رہے کہ گذشتہ دن رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای نے بھی ایام اعتکاف میں نماز جعفر طیار پڑھنے کی تاکید کی تھی ۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے