حضرت آیت الله وحید خراسانی نے کہا : شعائر اہل بیت علیہم السلام اور خاص کر امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں کسی قسم کی رکاوٹ یا بند نہیں ہونا چاہیئے ، لیکن ماہرین صحت کی طرف سے تاکید کی گئی امور صحت کے اصول کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مرجع تقلید حضرت آیت الله وحید خراسانی نے کرونا کے پھیلاو کو مد نظر رکھتے ہوئے محرم الحرام میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے سلسلہ میں کئے گئے سوال کا جواب مندرجہ ذیل پیش کیا ۔
سوال
محترم حضرت آیت الله العظمی وحید خراسانی دام ظلّه کی خدمت میں؛
کرونا بیماری کے پھیلاو کا سلسلہ اس وقت جاری ہے محرم الحرام اور اہل بیت علہیم السلام کی مناسبت سے عزاداری کے کے انعقاد کے سلسلہ میں ہماری کیا ذمہ داری ہے ؟
مرجع تقلید نے جواب دیا :
شعائر اہل بیت علیہم السلام اور خاص کر حضرت سید الشهداء امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں کسی قسم کی رکاوٹ یا بند نہیں ہونا چاہیئے ، لیکن ماہرین صحت کی طرف سے تاکید کی گئی امور صحت کے اصول کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے