مرکزی سیکریٹری جنرل وفاق المدارس شیعہ پاکستان علامہ افضل حیدری نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر حکومتی اقدامات کے تحت مدارس دینیہ میں تدریس و اجتماعات کو معطل کیا جارہا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس شیعہ پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کے خطرے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں مدارس دینیہ میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
مرکزی سیکریٹری جنرل وفاق المدارس شیعہ پاکستان علامہ افضل حیدری نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر حکومتی اقدامات کے تحت مدارس دینیہ میں تدریس و اجتماعات کو معطل کیا جارہا ہے، باقی فیصلہ ۵ اپریل کو حکومتی اعلان کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پورے ملک میں ۵ اپریل تک تمام تعلیمی ادارے، عوامی اجتماعات وغیرہ پر پابندی عائد کی ہے۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے