29 March 2020 - 13:42
News ID: 442396
فونت
ایران کے دانشور اور تربیت مدرس یونیورسٹی کے پروفیسر مسعود سلیمانی نے ایران میں کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کی دوا بنانے کی خبر دی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دانشور اور تربیت مدرس یونیورسٹی کے پروفیسر مسعود سلیمانی نے ایران میں کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کی دوا بنانے کی خبر دی ہے۔

ایران کے دانشور اورتربیت مدرس یونیورسٹی کے پروفیسر مسعود سلیمانی نے اپنے ایک گفتگو کے درمیان بیان کیا کہ اس دوا کو ابتدائی اسٹیج پر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے کئی مریضوں کو دیا گیا جس سے وہ ٹھیک ہو گئے اور ڈاکٹروں نے اس دوا کے رضایت بخش ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پروفیسر مسعود سلیمانی کا کہنا تھا کہ مذکورہ دوا ۳ مرحلوں میں ۳ سے ۶ دن میں کورونا میں مبتلا ہونے والے افراد کو صحت یاب کر سکتی ہے۔

دوسری جانب ایبٹ لیبارٹریز نے کورونا وائرس ٹیسٹ کٹ متعارف کرایا ہے جس کی بدولت ۵ منٹ میں کسی فرد میں وائرس کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب تک کورونا وائرس دنیا کے ۱۹۸ سے زائد ملکوں تک پھیل گیا جس سے ۲۷ ہزار افراد ہلاک جبکہ ۶ لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے طبی ادارے مسلسل اس وائرس سے مقابلہ میں لگے ہوئے ہیں اور مختلف قسم کے تجربات میں مشغول ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬