رسا ںیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے نیمہ شعبان( شب برائت) یوم ولادت آخرین اوصیاء حضرت صاحب العصر امام مهدی (عج) کے موقع پر اپنے ارسال کردہ پیغام میں کہا: ظھور کیلئے دست دعا بلند کریں تاکہ انسانوں کی مشکلات و مصیبتیں ختم ہوسکیں ۔
اس کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
قُلْ أَرَأَیتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَاؤُکمْ غَوْرًا فَمَنْ یأْتِیکمْ بِمَاءٍ مَعِینٍ
سلام علیکم
نیمہ شعبان( شب برائت) مصلح کل ، موجود پر خیر و برکت ، آخرین اوصیاء اور مولانا بقیة اللہ الاعظم حضرت صاحب العصر امام مهدی (عج) کے یوم ولادت کو تمام منتظرین امام کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں ، یقینا اس وقت دنیا ایک منجی کی منتظر اور تشنہ ہے ۔
انسان کے پاس خداوند سبحان اور اس کے اخری حجت سے متوسل ہونے کے سوا کوئی راستہ موجود نہیں ہے ، اسی بنیاد پر سبھی کو نصحیت کرتا ہوں کہ ہر حال اور ہر لمحہ اس محبوب ہستی کو یاد رکھیں ، روایات میں شب برائت کی خاص اہمیت و منزلت بیان کی گئی ہے ، اس رات کے خاص اعمال کا تذکرہ اور دعائیں منقول ہوئی ہیں ، اس شب زیادہ زیادہ سے دعائیں کریں تاکہ انسانوں کی مشکلات و مصیبتیں ختم ہوسکیں ۔
اور شاید اس شب کے اہم ترین اعمال میں سے حضرت سید الشهداء (ع) کی زیارت ہے ، سبھی اگاہ رہیں کہ صاحب الملک و صاحب الزمان اپ کی ذات گرامی ہے ، اپ مقتدر مصلح اور دنیا کے مستضعفین کی امید کی کرن ہیں ، اپ کے وجود سے انسانیت کا ضعف برطرف ہوگا اور مستکبران ذلیل و رسوا ہوں گے ۔
اپ کی ذات گرامی تنہا شیعوں اور مسلمانوں ہی نہیں بلکہ تمام انسانوں کی امید ہے ، عصر حاضر میں سبھی خصوصا علماء ، عصر غیبت کی تمام ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں کیوں کہ حضرت نے عصر غیبت میں اپنے تمام امور کو فقهاء اورعلماء کے سپرد و حوالے کر رکھا ہے «وَ أَمَّا الْحَوَادِثُ الْوَاقِعَةُ فَارْجِعُوا فِیهَا إِلَى رُوَاةِ حَدِیثِنَا...» ۔
ہم اس حساس ایام میں خاضعانہ طور سے خداوند حکیم و قادر مطلق کی بارگاہ میں حضرت کے ظھور کی دعا کرتے ہیں اور کرونا وائرس کے مریضوں کی صحت و سلامتی کے لئے دعا گو ہیں ۔
میری شریف عوام سے توسل اور تضرع کے ساتھ ساتھ ملک کے ذمہ دار طبقے کی نصحیتوں پر دھیان دینے کی گزارش ہے اور ایک بار پھر ادارہ صحت ، ڈاکٹر و نرسسز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ /۹۸۸/ ن