اسلامی عمل تحریک کے سینئر ممبر ڈاکٹر راشد الراشد نے رسا نیوز ایجنسی کے عالمی رپورٹر سے گفتگو میں بحرین کے قید خانہ میں کرونا وائرس کا پھیلاو آل خلیفہ حکومت کی طرف سے سیاسی قیدی و دوسرے بے گناہ جو کہ امن مظاہرہ میں بھی شامل نہیں تھے ان کے ساتھ نئے قسم کا ظلم ہے ۔
راشد الراشد نے بیان کیا : سیاسی قیدی و فکری قیدی کی تعداد آل خلیفہ کے قید خانہ میں چار ہزار سے سات ہزار کے درمیان ہے اور کہا جا سکتا ہے کہ یقینی تعداد موجود نہیں ہے کیوں کہ بحرینی عوام کے گرفتاری آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جو ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے ۔
انہوں نے بیان کیا : آل خلیفہ حکومت کی طرف سے قیدی کے ساتھ مختلف قسم سے تشدد کی جاری ہے اور انسانی احترام کو پامال کیا جاتا ہے اور ناحق ان کی ازادی لے لی گئی ہے اور اس لئے تمام قیدیوں کو جلد سے جلد رہا کیا جانا چاہیئے ۔
بحرین اسلامی عمل تحریک کے سینئر ممبر نے وضاحت کی : آل خلیفہ آمر خاندان نے غیر انسانی و بے لگام جرائم امریکی ، برطانیہ اور بعض خطے کی ظالم حکومت کی حمایت کی وجہ سے بحرین کی بے گناہ قوم جس میں کھلاڑی ، فن کار ، خواتین و مرادان شامل ہیں ان پر ظلم کر رہی ہے ۔
انہوں نے عالمی معاشرے کو آل خلیفہ حکومت کے جرائم کے خلاف خاموشی پر تنقید کی ہے انسانی حقوق کی حمایت کو جھوٹا دعوا جانا ہے بیان کیا : ایسا لگتا ہے کہ آل خلیفہ ظالم حکومت کرونا وائرس کو انقلابیوں کے خلاف ایک حربہ کی طرح استعمال کر رہا ہے ۔