‫‫کیٹیگری‬ :
03 May 2020 - 11:25
News ID: 442631
فونت
کینیڈا کے حکام نے پہلی بارماہ مبارک رمضان میں مساجد سے لاوڈ اسپیکروں سے ادان نشر ہونے کی اجازت دی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہروں ٹورنٹو، اڈمنٹون، اتاوا اور ہملٹن کے مسلمانوں کی جانب سے متعدد بار کینیڈا کے حکام سے اسپیکروں کے ذریعے اذان کی آواز نشر ہونے کے مطالبوں کے بعد بالآخر کینیڈا کے حکام نے ماہ مبارک رمضان میں ظہر، عصر اور مغرب کی نماز کے اوقات میں مساجد سے اسپیکروں سے اذان نشر کرنے کی اجازت دے دی۔

ہملٹن کے شہر ماونٹین کی مسجد کے امام جماعت سید تورا نے اسپیکروں سے اذان نشر کرنے کی اجازت ملنے کے بعد کہا کہ کینیڈا کے مسلمانوں کے لئے آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس لئے کہ کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار مساجد سے اسپیکروں سے اذان نشر ہو رہا ہے اوراذان کی آواز ہمارے ہمسایے بھی سن سکتے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کینیڈا کے دوسرے شہروں کی مساجد کو بھی اذان نشر کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۰۳ May ۲۰۲۰ - ۱۳:۲۶
سبحان اللہ
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬