رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے اپنی اخلاقی نشست میں کہا: کینہ توزی انسان کے لئے بہت خطرناک ہے، کینہ انسان کو خطرناک کام کی جانب کھینچ کر لے جاتا ہے ، کینہ بہت ساری گناہوں کا سبب بنتا ہے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے حق میں عفو و بخشش سے کام لیں کہا: قران کریم کا ارشاد ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کا کینہ دل میں نہ رکھیں ، بلکہ اگر میاں بیوی میں سے کسی ایک نے بدی بھی کی تو اس کے ساتھ مہربانی کے ساتھ پیش آئیں نہ یہ کہ کینہ لے لیں ۔
حضرت آیت الله مظاهری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جس گھر میں میاں بیوی ایک دوسرے کا کینہ رکھتے ہوں اس گھر پر ملائکہ لعنت بھیجتے ہیں کہا: قران کریم کا ارشاد ہے کہ ایک دوسرے کی برائیوں کو دل میں نہ لو ، اگر تم دونوں میں سے کسی ایک نے برائی بھی کی ہو تو تم اس کے ساتھ اچھائی کرو ، کہ اس حالت میں خدا کی رحمت و مغفرت تمھیں شامل ہوگی ، اگر قران کریم کا یہ حکم گھروں میں اجرا کیا جائے تو طلاق جسی مشکلات معاشرہ سے ختم ہوجائیں گی۔
حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ جس گھر میں میاں بیوی ایک دوسرے کا کینہ رکھتے ہوں اس گھر پر ملائکہ لعنت بھیجتے ہیں کہا:جس گھرمیں میاں بیوی ایک دوسرے کے حق میں عفو و بخشش سے کام لیتے ہیں اس گھر میں خدا کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔
انہوں نے کہا: تکبر بہت ساری مشکلات کی بنیاد بنتا ہے کہ اگر انسان اس بری صفت سے دوری اپنائے تو نجات پاکر معاشرہ اور گھر کو گلستان بنا سکتا ہے اور اسی میں انسان کی دنیا و اخرت دونوں میں کامیابی ہے ۔/۹۸۸/ن