رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق رسا نیوز ایجنسی کے سربراہ حجت الاسلام محمد مهدی محققی اور اس حوزوی میڈیا کے بعض ذمہ داران نے آیت الله سید هاشم حسینی بوشهری سے ملاقات و گفتگو کی ۔
اس ملاقات میں آیت الله حسینی بوشهری نے رسا نیوز ایجنسی کی فعالیت و اقدام خاص کر حوزات علمیہ و علماء کے خبروں کو نشر کرنے کی قدردانی کی اور بیان کیا : زمان قدیم سے حوزات علمیہ کی مشکلات میں سے ایک یہ تھی کہ حوزات علمیہ اور اہل حوزہ کے پیغام اچھی طرح سے نشر نہیں ہو پاتی تھی لیکن بحمد اللہ اب حالات مختلف ہو چکے ہیں اور حوزات علمیہ کی میڈیا خاص کر رسا نیوز ایجنسی نے اچھی کامیابی حاصل کی ہے اور حوزہ علمیہ کے اندرونی و بیرونی فضا میں اچھی اعتماد سازی کر پائی ہے اور جو لوگ حوزات علمیہ کی خبر حاصل کرنا چاہیئے ہیں ان کے لئے ایک خبری مرکز بن چکی ہے ۔
انہوں نے کرونا وائرس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حوزوی میڈیا کی اس میدان میں ذمہ داری ہے وضاحت کی : آپ لوگ اور دوسرے حوزوی میڈیا کی اس میدان میں موجودگی کافی تاثیر گزار ہے اور آپ لوگوں نے حوزات علمیہ کی کارکردگی کو اچھی طرح سے پیش کیا ہے ۔