رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ھںدوستان کے مشہور عالم دین و مخلص مبلغ حجت الاسلام شیخ حسن مختصر علالت کے بعد ۷۲ سال کی عمر میں اس دار فانی سے عالم بقا کی طرف کوچ کر گئے ۔
مرحوم اپنی ابتدائی تعلیم اپنے وطن کرگل میں حاصل کی اور دینی خدمات کے جذبہ نے ان کو اپنے وطن چھوڑنے پر مجبو کر دیا اور انہوں نے اعلی دینی تعلیم کے حصول کے لئے اپنے گھر کو الوداع کہا اور دوسرے شہر میں رہ کر اعلی تعلیم حاصل کی ۔
مرحوم مزید اعلی تعلیم کے حصول کے لئے نجف اشرف کا سفر کیا اور وہاں در باب العلم سے خود کو منسلک کیا اور وہاں سے علم و عمل کی فیوضات حاصل فرمائی ۔
امام جمعہ ساندھلی نجف اشرف میں علامہ ذیشان حیدر جوادی مرحوم کے ہم عصر تھے ۔
مرحوم نجف اشرف سے کسب فیض کرنے کے بعد ھندوستان واپس آئے اور نجفی ہاوس بمبئی میں کھ عرصہ تک خدمت کی ۔
شیخ حسن مرحوم نجفی ہاوس سے مہاراشٹر کے سانگلی میں تقریبا ۳۰ سال تک امام جمعہ و جماعت کے فرائض انجام دئے اور وہاں کے مومنین کو دین مبین اسلام کی تعلیمات و فیوضات سے روشناس کرایا ۔
مرحوم ایک منکسر المزاج و نہایت مخلص شخصیت کے مالک تھے ، وہ اپنے تبلیغی عرصے میں اپنے اسلامی اخٖلاق و رویہ سے مومنین کے قلوب کو تسخیر کر لیا یہاں تک کہ جہاں مومنین خود اپنے مرحومین کے لئے اتنا غم نہیں مناتے تھے اور شدید گریہ و زاری نہیں کرتے تھے جتنا مرحوم کے انتقال پر مومنین شدید گریہ و زاری میں مشغول ہیں اور پورا علاقہ اس غم میں غمگین ہے جو ان کی خلوص کی روشن دلیل ہے ۔