‫‫کیٹیگری‬ :
04 March 2013 - 14:59
News ID: 5180
فونت
رسا نیوزایجنسی - کل رات کراچی بم دھماکہ میں 60 شہید 150 سے زائد زخمی ہوگئے ۔
کراچي بم دھماکہ


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کل رات کراچی پاکستان میں ہونے والے بم دھماکے میں اب تک تقریبا 60 افراد کے شہید اور 150 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔


ڈی ایس پی فیاض لغاری نے دھماکہ کو خود کش بتاتے ہوئے کہا: پولیس واقعہ کے حقایق جاننے کی کوششیں کر رہی ہے ۔


دھماکے کی جگہ پر کئی فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا ہے اور ایک تباہ ہونے والی گاڑی کا انجن ملا ہے جس کے بارے میں یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ گاڑی دھماکے میں استعمال کی گئی ہے۔


دھماکے کے بعد شہر میں ہر طرف افر تفری پھیل گئی ، شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد بلا مذہب و تفریق بلڈ سینٹرز پر خون کے عطیات دینے کے لئے جمع ہو گئی ہے۔ 
 

اس دھماکہ کی ابتدائی رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ اس خوفناک واردات میں تقریبا ۱۵۰ کلو بارود استعمال کیا گیا۔


دھماکے سے متاثرہ جگہ پر 4 فٹ گہرا اور 10 فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا ہے جبکہ 700 میٹر کا علاقہ متاثر ہوا ہے اور دھماکے سے آس پاس کے تقریبا 200 فلیٹ اور اتنی ہی دکانیں متاثر ہوئی ہیں۔


عینی شاہدین کے مطابق دھماکے والی جگہ پر موجود دکانوں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں اور علاقہ کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے یہاں بم باری کی گئی ہو۔


 اسپتالوں کا حال بھی اس کچھ جدا نہیں ہے۔ کراچی کے ہر اسپتال میں لوگ اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے پھر رہے ہیں، دھماکے کی شدت سے انسانی جسم چیتھڑوں میں تبدیل ہو گئے ہیں اور اسپتالوں میں انسانی اعضاء بکھرے ہوئے ہیں۔


اپنی مدد آپ کے تحت علاقہ مکینوں نے مریضوں اور جان بحق افراد کو اسپتالوں میں پہنچایا اور ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا، اب متاثرہ علاقے میں بھاری مشینوں کے زریعے امدادی کاروائی جاری ہیں۔
 

ادھر حکومت پاکستان نے شہدا کو فی کس 15 لاکھ اور زخمیوں کو 10 ، 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ گورنر سندھ نے تباہ شدہ مکانات اور دکانوں کی مرمت اور دوبارہ تعمیر کروانے کا اعلان کیا ہے.

 
اس المناک سانحے پر آج قومی پرچم سرنگوں رہے گآ اور شہر کراچی میں عام تعطیل رہے گے.

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬