06 July 2013 - 16:12
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 5614
فونت
حجت الاسلام پناہیان:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین ایران کے مشھورشیعہ عالم دین حجت الاسلام پناہیان نے کہا: اگر روضہ اہلبیت پر حملہ ہوا تو وہائٹ ہاوس اور تل اببیب کو مٹی کے ڈھیر میں بدل دیں گے ، ہمارے دشمن جان لیں کہ اگر کفر خود کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے تو یہ کوئی رجز نہیں بلکہ خیر ہے «عدو شود سبب خیر خدا اگر خواهد؛ دشمن خیر کا سبب بنے اگر خدا چاہے » .
حجت الاسلام پناہيان


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مشھورشیعہ عالم دین حجت الاسلام علیرضا پناهیان نے گذشتہ شام، امام بارگاہ امام موسی ابن جعفر(ع) میدان خراسان تہران میں منعقد، تیسرے محافظان حرم عظیم اجتماع سے خطاب میں کہا: اپ یہاں جنگ کی آمادگی کے لئے اکٹھا نہیں ہوئے بلکہ اپ عالم کارزار میں ہیں اور فریاد یاحسین کے ذریعہ دشمن پر حملہ ور ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: اپ حضرت اباعبدالله الحسین علیہ السلام پر گریہ کی اھمیت سے ہرگز غافل نہ ہوں، مذھب شیعہ کے بزرگ، علمائے کرام، مراجع عظام، و صالحین نے اپ پر گریہ کیا ، سرزمین ایران میں امام خمینی(رہ) اور ان کے ھمراہ دو لاکھ پچاس ہزار شھیدوں نے انسوں بہایا تب ھم اج سکون کے ساتھ ایران میں امام حسین(ع) کا ماتم کررہے ہیں  ۔
 

ھمارا دشمن بے عقل اور نہایت احمق بے


حجت الاسلام پناهیان نے اهل بیت(ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ھمارے دشمن احمق ہیں کہا: اٹھ سالہ ایران – عراق جنگ میں پوری دنیا نے عراق کا ساتھ دیا اور عراق کو مختلف قسموں کے اسلحہ سے لیث کردیا جبکہ ھمارے پاس فقط امام حسین(ع) اور کربلا تھی مگر جیت ہماری ہی ہوئی ۔


ایران کے اس نامور شیعہ عالم دین نے یہ کہتے ہوئے کہ صدام حسین جو بظاھر اھلبیت علیھم السلام کا احترام کیا کرتا تھا اسے مٹا کر ہی دم لیا کہا: اگر روضہ اہلبیت پر حملہ ہوا تو وہاَئٹ ہاوس اور تل اببیب کو مٹی کے ڈھیر میں بدل دیں گے ۔


انہوں نے مزید کہا: ہمارے دشمن جان لیں کہ اگر کفر خود کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے تو یہ کوئی رجز نہیں بلکہ خیر ہے «عدو شود سبب خیر خدا اگر خواهد؛ دشمن خیر کا سبب بنے اگر خدا چاہے » .
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬